اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے،علامہ افضل حیدری

علامہ محمد افضل حیدری نے کرونا وائرس پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زائرین کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے

شیعت نیوز: علامہ محمد افضل حیدری نے کرونا وائرس پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زائرین کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نےمیڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ دینی مسائل اور امور شرعیہ میں مجتہد کے حکم اور فتویٰ پر عمل کی طرح صحت سے متعلق امور میں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل بھی واجب ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کےمقابل ایران پر مزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،علامہ ساجدنقوی

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ عراق اور ایران سے آنیوالے زائرین کیساتھ ملتان قرنطینہ سنٹر میں بدسلوکی پر عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے، جن افراد کے نیگیٹو ٹیسٹ آ چکے ہیں، حکومت انہیں 14 دن تفتان اور 16 دن ملتان قرنطینہ میں رکھنے کے باوجود گھر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ضروری اشیاء کی دستیابی اور فراہمی برقرار رکھنے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے ان کا علاج کرنے کی بجائے، انہیں قید کر رکھا ہے، احتیاطی تدابیر کے ضروری ایام گزارنے کے بعد انہیں گھروں کو بھجوانے کے لئے ڈی سی ملتان نے گاڑیاں بھجوا دیں اور زائرین کو ان میں بٹھا بھی دیا گیا مگر اوپر سے حکم کے نام پر انہیں پھر واپس کمروں میں بھجوا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے لوگوں میں بڑی تعدادمیں کورونا کے کیسزسامنے آئے ،وزیر اعلیٰ سندھ

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ کرونا وائرس قومی چیلنج ہے، ملی یکجہتی کے ذریعے اس پر قابو پایا جائے، مسئلہ زائرین کا ہو یا تبلیغی جماعت کا اِسے مسلکی تعصب کا رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close