اہم ترین خبریںپاکستان

کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ جنگ ہو گی ،آغاعلی رضوی

ہم اصولوں اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ جنگ ہو گی ہم اصولوں اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے نوکریاں اور ٹھیکے بیچنے والے عوام کے ہر گز خیر خواہ نہیں ہو سکتے افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی ملازمت چہیتوں میں تقسیم کرنے والوں کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ دینے کی باتیں چل رہی ہے اگر یہی تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی پر ہزار لعنت بھیجتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس،سعودی بادشاہ کی جانب سے مہاتیر محمد پر شدید دباؤاور دھمکیوں کا حیران کن انکشاف

کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خدا گواہ ہے کہ ہم نے سیاست اپنی ذات کےلئے کبھی نہیں کی یادگار چوک پر گندم کی سبسڈی کی بحالی اور ٹیکس کے خاتمے کے لئے طویل دھرنا دیا جاسکتا ہے تو کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کیخلاف بھی یادگار چوک کوآباد کیا جاسکتا ہے ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم نظریہ اور نظام کی بات کرتے ہیں ایسے لوگ بھی سیاست میں گھس گئے ہیں جو محض مفادات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مانگ تانگ کر گھر چلانے والے آج کروڑپتی بنے ہیں تو اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہئے۔ کوئی رکن اسمبلی یا وزیر صرف تنخواہ پر کروڑوں کی جائیداد نہیں بنا سکتے جائیدادیں بنانے والوں کے پیچھے کی بڑی داستانیں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کر کے عمران خان نے قوم کی توہین کی ہے، علامہ یوسف جعفری

آغا علی رضوی نے مزید کہاکہ ہمارا مقصد ذاتی طورپر مال بنانا ہر گز نہیں ہے عوام کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے ضمیر فروشی کرنے پر اپنی ہی جماعت کے منتخب رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور اس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک شروع کی یہی وجہ ہے کہ مذکورہ رکن اسمبلی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ووٹ دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی بھیجے تھے مگر ان کیخلاف آج تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین حج ، عمرہ وزیارات مقدسہ کیلئے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بڑی خبر

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ابھی تک کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات طے نہیں ہوئی کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے کی باتیں سامنے آنے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہےں ہماری شرائط پر اترنے میں ناکام رہی تو پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوا یم آنے سامنے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدرکی مشترکہ اسلامی ڈیجیٹل کرنسی کےاجراء کی تجویز سے مکمل متفق ہوں ، مہاتیرمحمد

آغا علی رضوی نے کہاکہ محکمہ برقیات کی آسامیوں پر حکومتی لوگوں نے ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے حکومتی لوگ سرکاری پوسٹوں پر چہیتوں میں تقسیم کرکے آئندہ الیکشن میں ووٹ بنک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں میرٹ پر بھرتیاں نہ کی گئی تو محکمہ برقیات کے دفتر کا گھیراؤکریں گے متعلقہ وزیر کو مرضی کے لوگ بھرتی کرنے نہیں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان عربی قرضوں کے عوض ملکی آزادی اور خودمختاری کا سودا نہ کریں، علامہ نیاز نقوی

ان کا مزید کہناتھاکہ غریب لوگوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی باتیں اب نہیں ہونی چاہیں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ برقیات کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کےلئے ہونے والے ٹیسٹ وا نٹر ویو میں شفافیت کو یقینی بنائیں اورریکروٹمنٹ کمیٹی کی خصوصی نگرانی کریں کیونکہ پوسٹوں کی بندر بانٹ کا خدشہ ہے مختلف پریشر گروپ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے میرٹ کی یقینی چیلنج بن گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حالیہ تقرریاں فوج کی نگرانی میں کروائی جائیں الیکشن کے سال میں حکومتی لوگ پوسٹوں پر گڑبڑھ کر یں گے اور اپنے چہیتے بھرتی کریں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بناسکے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close