اہم ترین خبریںپاکستان

آئندہ الیکشن کے حوالے سے کسی بھی سیاسی جماعت سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا، آغا علی رضوی

آغا علی رضوی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مجلس وحدت بھرپور حصہ لے گی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی صدارت میں سیاسی کونسل بلتستان ریجن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مجلس وحدت بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان بھر میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی اور سیاسی عمل کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب! ریاست مدینہ کے دعوےکی لاج رکھیں اور شیعہ مسجد کی سیل کھلوائیں

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے کسی بھی سیاسی جماعت سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ مجلس وحدت سیاسی جدوجہد کے ذریعے اہل، دیانتدار، دیندار،نڈر، بے باک، عوام دوست، اپنی مفادات کو قومی مفادات پہ قربان کرنے والے، پڑھے لکھے، بابصیرت اور کرپشن سے پاک افراد کو اسمبلی میں پہنچانے کی کوشش کرے گی جو عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اے مسلمانوں!مظلوم شیعوں کے جنازوں کو کاندھا دینے والوں کی قلت کا معاملہ 1400سال پراناہے

انہوں نے مزید کہا کہ عوام علاقائیت، قومیت، مسلکیت اور برادری سے بالاتر ہوکر حقیقی قائدانہ صلاحیت رکھنے والے افراد کے ہاتھوں زمام اقتدار دے تو نہ صرف علاقہ ترقی کرے گا بلکہ ہر مسئلے کا سڑکوں، دھرنوں اور احتجاجات کی بجائے اسمبلی میں ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close