اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان سے متعلق مزیدطفل تسلیاں کسی صورت قومی اور علاقائی مفاد میں نہیں، آغاعلی رضوی

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں مزید سستی کا خطہ متحمل نہیں۔ گلگت بلتستان کو یہاں کے عوامی امنگوں کے مطابق سیٹ اپ دیا جائے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے اقدام کی تائید کرتے ہیں اور خطے کے لئے مزید طفل تسلیاں کسی صورت قومی اور علاقائی مفاد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر مجاورعلی رضوی، ہمت ، جرت ، بہادری اور وطن سے محبت کی ایک لازوال داستان جوآج مکمل ہوئی

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں مزید سستی کا خطہ متحمل نہیں۔ گلگت بلتستان کو یہاں کے عوامی امنگوں کے مطابق سیٹ اپ دیا جائے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ تمام قومی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔اختیارات سے عاری نام نہاد سیٹ ایپ قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، تکفیریوں کی ریلی کا ثمر، 80سالہ اہل سنت بزرگ شہری پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج

جی بی سیٹ اپ کا تعین الیکشن کے بعد کرانے کا مطالبہ کرنے والے خطے سے ہرگز مخلص نہیں۔وفاقی حکومت الیکشن سے قبل سیٹ اپ کے خدوخال کا اعلان کرے۔الیکشن سے قبل اعلان کرنے کے بعد اس کی مخالفت کرنے والے بے نقاب ہو جائیں گے اور عوام خود انکا جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close