اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی جانب سے سانحہ ہزارہ گنجی کے زخمیوں کی مالی امداد

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آغا رضا کی جانب سے سانحہ ہزار گنجی کے متعدد زخمیوں کی مالی امداد کی جاچکی ہے۔آغارضا حالیہ انتخابات میں کامیاب تو نا ہوسکے لیکن اپنے حلقے کے عوام کے ہر دکھ دردمیں ہمیشہ شریک رہتے ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور وزیر قانون سید محمد رضا رضوی (آغارضا)کی جانب سے سانحہ ہزار گنجی کے زخمیوں کے اہل خانہ میں امدادی رقوم کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امدادی رقوم کی تقسیم کی سادہ سی تقریب ایم ڈبلیوایم ضلع ہزارہ ٹاؤن نزد پل سفید کے مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید عباس علی اور دیگر معززین نے زخمیوں کے اہل خانہ میں مکمل تحقیق کے بعد امدادی رقوم تقسیم کیں ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم کے آغا رضا کو سلام پیش کرتا ہوں ،جنہوں نے 20کروڑ کی آفر ٹھکرادی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آغا رضا کی جانب سے سانحہ ہزار گنجی کے متعدد زخمیوں کی مالی امداد کی جاچکی ہے۔آغارضا حالیہ انتخابات میں کامیاب تو نا ہوسکے لیکن اپنے حلقے کے عوام کے ہر دکھ دردمیں ہمیشہ شریک رہتے ہیں۔ الحمد اللہ ،ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے پلیٹ فارم سے آغا رضا کاخدمت انسانیت کا سفر اقتدار واختیار کے بغیربھی جاری ہے۔جبکہ ان کے مقابل کامیاب ہونے والے قوم پرست اور بے دین نمائندگان عوامی خدمت کے بجائے اپنی ذاتی مفادات اور بے راہ روی کو فروغ دینے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close