پاکستان

آغا سید علی رضوی کا بابوسر حادثے پر فورس کمانڈر اور کمشنر بلتستان سے رابطہ

آغا علی رضوی نے فورس کمانڈر اور کمشنر کیجانب سے بروقت اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا

شیعت نیوز :آغا سید علی رضوی نے بابوسر حادثے کی خبر ملتے ہی فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان سے رابطہ کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کے علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی اور جاں بحق افراد کی میتوں کو اسکردو منتقل کرنے کے حوالے سے اپیل کی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری آغا سید علی رضوی نے بابوسر حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورس کمانڈر اور کمشنر بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی انکے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد چلاس میں دی جا رہی ہے اور زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر گلگت ہسپتال منتقل کیا جائے گا، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ بابوسر ٹاپ مولانا قاری حنیف سمیت متعدد علمائے کرام بھی شہید ہوئے

آغا سید علی رضوی نے فورس کمانڈر اور کمشنر بلتستان کی جانب سے بابوسر حادثے کے متاثرین کے حوالے سے بروقت اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close