دنیا

اگر ایران نے حملہ کیا تو ہزار گنا شدت سے جواب دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو اس کا ہزار گنا شدت سے جواب دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اپنے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے امریکی شخص کو نشانہ بنانے یا امریکا پر حملہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی شکل میں کوئی حملہ کیا گیا تو امریکا اس سے ہزار گنا شدت سے ایران پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر الزام لگاتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی فوجیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے پر ہلاک کیا تھا۔

ایران کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں لانا مارکس کے قتل کے منصوبے سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور یہ ایران مخالف مخصوص مائند سیٹ کا پروپیگنڈا ہے جس کا حقائق سے دور تک تعلق نہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close