اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کےمطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا،علامہ احمد اقبال رضوی

۔14 سو سالوں سے ظالم کی مذمت کر رہے ہیں اور مظوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں

شیعت نیوز: کراچی ۹ محرم کے مرکزی جلو س میں شیعہ جبری گمشدگان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال نے کہا کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔کشمیر، فلسطین و پاکستان کے مسنگ پرسن ہوں ہم ان کی حمایت اور ان کے خانوادوں کا بھر پور ساتھ دیں گے۔14 سو سالوں سے ظالم کی مذمت کر رہے ہیں اور مظوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں۔ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو مانگ لاپتہ افرا کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا ۔بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ملخ دشمن بھارتی جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جلوس کا روٹ تبدیل کرنا کسی کے باپ کے اختیار میں نہیں۔عزاداری شہدا ہمارا آئینی ۔دینی اخلاقی حق ہے اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔تعمیرات کاموں کی سیاست میں عزاداری کے خلاف سازش بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نےجلوس کا رخ ریڈ زونز کی طرف موڑ دیا تو تمہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، علامہ ناظر تقوی

انہوں نے کہاکہ اربعین امام حسینؑ کا جلوس عزا ء ایم اے جناح روڈ پر نکالا جائے گا۔ملت جعفریہ کے علما ء کرام و تنظیمیں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والوں کا احترام کرتے ہیں مگر جلوس کے روٹس تبدیلی پر اب کسی حکومتی مشینری یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فلفور رہا کیا جائے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں : جبری شیعہ گمشدگان کی آواز پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ، علامہ امین شہیدی

ان کاکہناتھاکہ لاپتہ افراد کی فیملز سے حکومتی رابطہ شروع کیا جائے۔دو دفع مسنگ پرسن کی تحریک چلی مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وعدوں کے باوجود کسی کو رہا نہیں کیا ۔آئین پاکستان کہتا ہے صدر وزیر اعظم آرمی چیف صادق و امین ہونا چاہئے مگر انہوں نے مسنگ پرسن کے معا ملے میں وعدہ خلافی کی یہ صادق و امین نہیں ۔ملک بھر کے علماء کرام و تنظیمین مسنگ پرسن کے خانوادوں کے ساتھ ہیں ۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے تیسرا دفع مزاکرات شروس کئے جارہے ہیں ۔مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا۔ کراچی 10محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close