اہم ترین خبریںپاکستان

ایٹمی قوت پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے یہود و نصاری اور عالمی استکباری قوتیں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ملوث ہونا سو فیصد حقیقت ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں کہ وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کے لے سو ملین ڈالرتقسیم کیے گئے ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جسے کمزور کرنے کے لیے یہود و نصاری اور عالمی استکباری قوتیں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں۔پاکستان کے پُرامن ماحول کو فرقہ واریت کے ذریعہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ عادل خان کا قتل ان ملک دشمن عناصر کی کاروائی ہے جو پاکستان کے امن و سلامتی کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں پر ایف آئی آر کا اندراج بنیادی شہری حقوق کے منافی ہے، علامہ موسی جسکانی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ملوث ہونا سو فیصد حقیقت ہے لیکن عالمی ذرائع ابلاغ اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں کہ وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کے لے سو ملین ڈالرتقسیم کیے گئے ہیں۔مادر وطن کو کمزور کرنے کا دشمنوں کے پاس سب سے آسان حل بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے۔شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار کر کے ہم نے دشمن کی اس چال کو ناکام بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پنجاب اسمبلی میں گونج، زہرا نقوی نے توجہ دلاؤنوٹس جمع کروادیا

ان کامزیدکہنا تھاکہ بے گناہ انسانی جان کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کوئی بھی باشعور حمایت نہیں کرسکتا۔گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سترہزار سے زائد افراد انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے لیکن اس کا الزام کبھی بھی کسی مسلک پر نہیں لگا کیونکہ کسی بھی مسلک میں قتل ایک حرام فعل ہے۔پاکستان کے عوام تکفیریت اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔ہم سب نے مل کر انتہاپسندی سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close