اہم ترین خبریںپاکستان

پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارےعظیم رہبر علی خامنہ ای کے مدمقابل ہو، علامہ احمد اقبال رضوی

ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی (رح) کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے رہبرعلی خامنہ ای ہیں۔ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بہاولپور ڈویژن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے زرخریدغلام عابد شیر علی کی زائرین مقامات مقدسہ کے خلاف بدترین ہرزہ سرائی

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان میں کامیابی چاہتے ہیں تو رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے قیام کریں اور میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی (رح) کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے، حالانکہ امام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ لیکن قوم کی آمادگی اُن کی کامیابی کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان سے سندھ پہنچےوالے زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیوایم وفدکی صوبائی وزراء سے اہم ملاقات

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارے عظیم  رہبرعلی خامنہ ای کےمدمقابل ہو۔ آئی ایس او پاکستان رہبر کبیر امام خمینی، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

 

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close