عراق

اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

شیعت نیوز : عراق کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سومریہ نیوز کے مطابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پرامن مظاہرین کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی افواج نےسعودی سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کردیا

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے فوج اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کی قدردانی کی۔

دوسری جانب عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے ان خبروں کو سختی کے ساتھ مستر کردیا ہے کہ عالمی برداری نے ملک میں جاری مظاہروں کو طاقت کے بل پر دبانے کی غرض سے حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج کی بغداد کمان کے سربراہ جنرل قیس المحداوی نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر بیٹھے مظاہرین سے ملاقات کی اور انھیں پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close