اہم ترین خبریںعراق

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب کرکوک سے گرفتار

شیعت نیوز : عراق کے سکیورٹی حکام نے آپریشن کے دوران عالمی دہشت گرد جنگجو گروپ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے ڈپٹی چیف کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی پولیس نے منگل کے روز شمالی صوبہ کرکوک میں ایک کارروائی میں ابو خلدون نامی اس جنگجو کوگرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے

عراقی سکیورٹی میڈیا سیل نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس گرفتار شخص کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ انتہا پسند لیڈر جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔

بیان میں بتایا ہے کہ صوبہ کرکوک میں حویجہ پولیس کے ایک یونٹ نے ابو خلدون نامی دہشت گرد کو یکم مارچ کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے پکڑا ہے۔

اس کے پاس شعلان عبید کے نام سے ایک جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔یہ جرائم پیشہ، ابوبکر البغدادی کے نائب کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ماضی میں وہ صوبہ صلاح الدین میں خودساختہ ’’فوجی شہزادہ‘‘ رہا تھا۔

عالمی دہشت گرد داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اکتوبر میں امریکہ کی خصوصی فورسز کی ایک کارروائی میں مارے گئے تھے۔ وہ 2014ء سے داعش کی قیادت کررہے تھے۔

اس جنگجو گروپ نے اس سال چند ایک ماہ کے دوران میں عراق اور شام کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور وہاں ’’خلافت‘‘ کے نام سے اپنی عمل داری قائم کرلی تھی۔

داعش نے شام میں امریکی فوج کی اس کارروائی کے چند روز بعد ایک بیان میں ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی جگہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close