دنیا

عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی درخواست منظور

شیعت نیوز: عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کھولنے کے لیے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

یہ درخواست گذشتہ جمعرات کے روز سمندر پار فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی تھی۔

عالمی فوجداری عدالت میں بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کے لیے پاپولر کانفرنس کی قانونی کمیٹی کے ذریعہ ایک درخواست پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی و اسرائیلی ڈیل آف سینچری پاکستانی سینیٹ نے مسترد کردی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں صیہونی ریاست کے ناجائز تسلط اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔

دوسری طرف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست پر اسرائیلی ریاست کی ناقابل قبول سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close