اہم ترین خبریںایران

عالمی استکبار کا مقصد جوانوں کو اسلامی نظام سے الگ کرنا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز: حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تبریز کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں عالمی استکبار کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کا مقصد جوانوں کو اسلامی نظام سے الگ کرنا ہے۔

ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے منگل کو تہران میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات دشمنوں کے بہت سے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی نوجوانوں کو اسلامی جمہوری نظام سے دور کردیں فرمایا کہ عوام نے جس طرح سے گیارہ فروی، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں کی تعداد میں شرکت کی تھی اس طرح اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات میں بھی بھرپور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی آنکھ سے نکلنے والے ایک ایک آنسو کابدلہ لیاجائے گا، مرکزی صدرآئی ایس او

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپنی کوششوں، پروپیگنڈوں اور ایرانی عوام پر اقتصادی مشکلات مسلط کرنے، مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور امریکی دباؤ کے بعد ان سب اقدامات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ؟ اور ایرانی عوام پر ان کا کتنا اثر ہوتا ہے ؟

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انتخابات ایک عمومی جہاد اور اسلامی نظام و ملک کی آبرو کے ضامن ہیں فرمایا کہ یہ انتخابات ایران کے دشمنوں کے مکر و حیلے کا جواب ہوں گے اور ایرانی عوام جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کے براہ راست حکم کے ساتھ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں کے یہ جرم کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی واقعی طور پر الگ تھلگ اور اپنے غلطی اقدامات پر واقف ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی متولی حرم امام رضاؑ علامہ احمد مروی سے ملاقات، شہید قاسم سلیمانی کی تعزیت

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام بغداد ہوائی اڈے پر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے بعد بے بس و لاچار ہوگئے ہیں اور خود امریکی صدر اور اس کے اطرف کے لوگ باقاعدہ اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انہوں نے اس مجرمانہ اقدام کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کردئے جانےکے بعد پوری دنیا میں امریکی حکام کی مذمت کی گئی اور خود امریکہ کے اندر ان پر شدید حملے کئے گئے اور سوال کیا گیا کہ تم نے یہ کتنی بڑی غلطی کرڈالی کہ جس کا الٹا نتیجہ برآمد ہورہا ہے ؟

انہوں نے فرمایا کہ امریکی یہ چاہتے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو کہ جن کا علاقے میں گہرا اثر و رسوخ تھا شہید کرکے خطے کے حالات پر مسلط ہوجائیں لیکن نتیجہ اس کے برخلاف نکلا اور جس طرح سے بغداد میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس جنازہ میں شرکت کی، شام میں دسیوں ہزار افراد نے شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ریلیاں نکالی اوراس کے بعد حلب اور دیگر علاقوں میں جو تیزی کے ساتھ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے وہ سب امریکیوں کے اندازوں کے بالکل برخلاف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 11ویں پارلیمانی انتخابات کے لئے 21 فروری کویہ ایران بھر میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور 290 نشستوں کے لئے 7157 امیدوار ایک دوسرے مقابلے کریں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close