مشرق وسطی

الازہر فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ پر صیہونی حملے دہشت گردی قرار

شیعت نیوز: مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن نے غزہ پٹی پر صیہونی حملوں کو ’’ دہشت گردی ‘‘ قرار دیا ہے۔

الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، جہاد اسلامی کا کمانڈر اہلیہ سمیت2 شہید

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

الازہر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مرتکب جرائم روز بروز اس خونی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر خشک و تر کو روند ڈالنے میں مصروف ہے۔

مصری ادارے نے باور کرایا کہ یہ کارستانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عالمی برادری اور متعلقہ باڈیز ان جرائم کو رکوانے کے لیے انسانی موقف اپنائیں۔

الازہر فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام منصفین اور دانش وروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مزاحمت کو سپورٹ کریں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی صبح سے غزہ کے خلاف فضائی جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ صیہونی حکومت کی اس جارحیت میں سولہ فلسطینیوں کی شہادت کے ساتھ ہی درجنوں عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو درجن سے زائد بچے ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close