مشرق وسطی

حلب میں دہشت گردوں کے مراکز پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری

شیعت نیوز:شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حلب شہر کے الزہرا اور السکری علاقوں پر راکٹ فائر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close