اہم ترین خبریںپاکستان

حسینیت کا راستہ حریت، غیرت اور مظلومین کی حمایت کا راستہ ہے،علامہ علی حسین مدنی

شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی محافل کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہیں

شیعت نیوز: مذہبی اسکالر علامہ علی حسین مدنی نےنشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسمبلی ہال میں امامیہ طلباء کی جانب سے سالانہ 48 ویں امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حسینیت کا راستہ حریت، غیرت اور مظلومین کی حمایت کا راستہ ہے، جہاں بھی حسینیت کا بول بالا ہوگا وہاں مستضعفین جہاں کے حقوق کا تحفظ ہوگا، ہمیں امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں سے درس لے کر حسینیت کا پرچار کرنا چاہئے، اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں اسلام کے راستے پر عمل پیرا ہو کر گزارنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے جیسی مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سےعورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ، قاضی نیاز نقوی

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا ہے کہ ہر ظالم کی مخالفت اور مظلومین کی حمایت ہی درس کربلا ہے، دنیا کی تمام مظلومین کے حق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش ہمارے اولین فرائض میں سے ہے، کیونکہ نواسئہ رسول (ص) نے ہمیں یہی درس دیا ہے کشمیر، فلسطین اور یمن کے مظلومین کے حق میں ہمیں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عباس نقوی، ڈاکٹر فوزیہ ظفر، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر راشد قمر راو، ڈاکٹر سجاد رضا، ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر سلیم شیخ، ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر خالد عثمان، ڈاکٹر موسی کاظم، ڈاکٹر حسن نواز اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کے مرقد پر حاضری

شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی محافل کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہیں، جو دین اسلام کی ترویج کرتی ہیں اور حقیقی معنوں میں طلباء کو راہ اسلام کی طرف گامزن کرتی ہیں۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close