اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ علی مرتضیٰ زیدی کے جواں سال فرزند کی رحلت ، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، مومنین اور مختلف ملی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شیعت نیوز: معروف شیعہ عالم دین اور ریسرچ اسکالر علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی کے جواں سال فرزند سید علی محمد زیدی اچانک حرکت قلب بندہوجانے کے سبب خالق حقیقی سےجاملے ، ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، مومنین اور مختلف ملی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ مختلف شیعہ قائدین اور شخصیات نے علامہ مرتضیٰ زیدی کے جواں سال فرزند کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اُس مقاومتی محاذ کا حصہ ہے، جو ظالم امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہا ہے،علامہ امین شہیدی

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر قائدین نے علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی اور تمام پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جواں سال فرزند کا فرق دنیا کا سب سے بڑا زخم ہے جو آخری سانس تک درد کا احساس دلاتا ہے ۔ ہمارے پاس تمام بڑے سے بڑے دکھوں کا مرہم غم امام حسین ؑ ہے ، جنہوں نے اپنے جواں سال فرزند کی پامال شدہ لاش کو خدا کی خوشنودی کی خاطر اپنے کاندہوں پر اٹھا کر اس خدا وند متعال کی رضا میں راضی ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب آپ سعودی مرضی کے بغیر ملیشیانہیں جاسکتے تو ایران کے ساتھ مصالحت کیسے کرواسکتے ہیں، علامہ جوادنقوی

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ خدا ئے عظیم وبرتر اس سانحہ ارتحال پر برادر عزیز سید علی مرتضیٰ زیدی اور ان کے تمام اہل خانہ کو سید علی محمد زیدی کی اچانک رحلت پر اپنی بارگاہ سے صابروں کا عظیم اجر نصیب فرمائے اور مرحوم کو جوار شہزادہ علی اکبر ؑ میں محشور فرمائے ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close