اہم ترین خبریںپاکستان

شہید علی رضا عابدی قتل کیس، مفرورملزمان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

شیعت نیوز: شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے معروف شیعہ سیاسی رہنما شہید علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق رکن قومی اسمبلی شہید سید علی رضا عابدی قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت کا 27 ستمبر کو ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔ قتل کیلئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close