اہم ترین خبریںپاکستان

شہید علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

شہید علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

شیعت نیوز: انسداد دہشتگردی کی عدالت نےشہید علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی میں گزشتہ سال دسمبر میں معروف شیعہ سیاسی رہنمااور رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شہید علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں۔

مقتول علی رضا عابدی کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close