کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

علی ؑوالوں کی طاقت سےمرہب کی اولادیں پریشان

ایران کیساتھ جنگ ہوئی تو ہماری معیشت اور فوج تباہ ہو جائیگی، ٹرمپ کا اعتراف

شیعت نیوز : علی ؑوالوں کی طاقت سےمرہب کی اولادیں آج بھی پریشان ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کیساتھ جنگ ہوئی تو ہماری معیشت اور فوج تباہ ہو جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکی نیوز چینل "فاکس نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما نے ایران کے ساتھ خوفناک ایٹمی معاہدہ کیا تھا کیونکہ اس صورت میں صرف پانچ سالوں کے بعد ہی (ایران) کا جوہری اسلحے کے حصول کا رستہ کھل جاتا۔ ہمیں اس (جوہری معاہدے) کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ معاہدہ انتہائی خوفناک تھا اور میں اس سے دستبردار ہوگیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر لے۔ وہ ہمیں دھمکا نہیں سکتے۔ ان سب باتوں اور رونما ہونے واقعات سے ہٹ کر،

میں ایک اور جنگ چھیڑنا نہیں چاہتا کیونکہ ہماری معیشت تباہ ہو جائے گی اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ ہمارے لوگ (فوجی) مارے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے بارے میں کہا کہ میں اگر حملہ کرنا چاہوں تو ترجیح دوں گا کہ وہ اقتصادی (حملہ) ہو۔ ہم نے معیشت کے لحاظ سے ایک طاقتور ملک بنایا ہے۔ ہم معیشت کے لحاظ سے غیر معمولی طاقت رکھتے ہیں اور اگر ہمارے اختیار میں ہو تو ہم ہر مسئلے کو اقتصادی لحاظ سے حل کریں اور یہ وہی راستہ ہے، جو میں چاہتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ نہ! میں جنگ نہیں چاہتا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close