اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ عبد الستار جمالی کے خلاف مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک احتجاجی ریلی

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امام مہدی کے خلاف نعرے درج تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سے تھانہ علی پور تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت ملتان میں احتجاجی دھرنا

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امام مہدی کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے ملعون عبدالستارجمالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اُسے فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ امام مہدی ؑملعون عبدالستارجمالی کی پھانسی کا مطالبہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت ملک میں ایک مرتبہ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے، ایک ملعون کی گستاخی سے پوری دنیائے تشیع اس وقت سراپا احتجاج ہے، اگر حکومت سندھ نے اس ملعون کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی اور اُسے قرار واقعی سزا نہ دی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close