اہم ترین خبریںپاکستان

مشہور عالم علی مرتضیٰ زیدی ناکردہ جرم کے الزام میں قید

شیعت نیوز :مشہور عالم علی مرتضیٰ زیدی ناکردہ جرم کے الزام میں قید۔

المحسن ہال کیس میں مولانا محسن مرحوم کے بیٹے سید محمد احسن نے ایک جھوٹی ایف آئی آر میں علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو بھی نامز کیا

جس پر علامہ علی مرتضیٰ زیدی نے سیشن کورٹ سے اپنی ضمانت کروائی ۔

شیعت نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ مرتضٰی زیدی نے عدالت عالیہ کو

مسجد و امام بارگاہ المحسن کے کسی بھی مسئلے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی جو کہ منظور ہوگئی،

لیکن متعصب انتظامیہ نے محرم الحرام کے آغاز میں ایک مذموم سازش کے تحت علامہ علی مرتضٰی زیدی کو عین اس وقت گرفتار کر لیا

کہ جب وہ جمعرات کے روز اپنی مدت ضمانت میں اضافے کے غرض سے عدالت پہنچے تھے۔

علامہ علی مرتضیٰ زیدی کو سیشن کورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد جمعہ کے روز سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مولانا محسن مرحوم کے انتقال کے بعد سے المحسن ہال میں انتظامی معاملات خراب ہوچکے تھے

جس کے بعد اہلِ علاقہ میں سے چند افراد نے وہان کا انتظام سنبھال لیا تھا ۔

مگر گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ایک عدالتی فیصلے میں علامہ منورنقوی ،

علامہ محمد علی نقوی ، علامہ مرتضٰی زیدی سمیت دیگر افراد کو سزا سنائی تھی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close