پاکستان

علامہ باقر عباس زیدی کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کا دورہ

عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شریک علماء و برادران اہلسنت کا استقبال

شیعت نیوز :علامہ باقر عباس زیدی کا کراچی کے مختلف علاقوں میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں اور سبیلوں کا دورہ۔عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شریک علماء و برادران اہلسنت کا استقبال۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں اور سبیلوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کی۔علامہ باقر عباس زیدی نے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شریک علماء اور برادران اہلسنت کا استقبال کیا،انھیں پھولوں کے ہار پہنائے۔علامہ باقر زیدی نے مختلف مقامات پر جلوس عید میلاد النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ کی زات اقدس ناصرف مسلمانان عالم بلکہ عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت و کرامت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کو سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے سچائی کا دامن تھامنا ہو گا، حلال، حرام میں تمیز کرنا ہو گی، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا، نفرت کو محبت سے بدلنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :مجلس وحدت مسلمین کا 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ملیر، کورنگی، بلدیہ، محمودآباد، فیڈرل بی ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپش لگائے گئے جبکہ مرکزی کیمپ سولجر بازار میں لگایا گیا۔ مرکزی کیمپ پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی سمیت کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، سیکرٹری سیاسیات کراچی میر تقی ظفر اور ناصر حسینی سمیت شبیر حسینی، ظہیر حیدر، مدثر حسین، رضوان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close