پاکستان

علامہ غلام حر شبیری کا وفد کے ہمراہ پارا چنار اور ہنگو کا دورہ، علماء و عمائدین سے ملاقات

شیعت نیوز :علامہ غلام حر شبیری نے اپنے دورے کے دورہ پاراچنار کے موقع پر شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور علامہ شجاع حسینی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹے آقائے سید علی سے اظہار تعزیت بھی کی۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ سے آئے معروف عالم دین علامہ غلام حر شبیری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین ، ارشاد بنگش اور پروفیسر سردار کھوسہ پر مشتمل وفد کے ہمراہ پارا چنار اور ہنگو کا دورہ کیا۔وفد نے پاراچنار میںشہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور علامہ شجاع حسینی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹے آقائے سید علی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔بعدازاں وفد نے ہنگو میں جامعہ العسکریہ کے مدیر اعلیٰ علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ملک کے مجموعی حالات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر ہاؤس پارا چنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

اپنے دورہ پارا چنار و ہنگو کے دوران علماء اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حر شبیری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے تمام مسالک کو چاہئے کہ وہ ہر طرح کے تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ وفد نے جامع العسکریہ کے بانی، علامہ خورشید جوادی کے چچا علامہ شیخ جواد کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ علامہ خورشید جوادی نے مرحوم کی قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ جواد ایک فعال، متحرک اور باعمل شخصیت تھے۔ ان کا فعل ان کے قول کی ہمیشہ تائید کرتا ہے۔ مرحوم کی مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وفد نے اسوہ پبلک سکول کا بھی دورہ کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close