پاکستان

علامہ حمید حسین کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کا دورہ ہری پور

وفد میں مظفر علی آخونزادہ، مولانا مرتضیٰ جعفری اور نوازش علی شامل تھے

شیعت نیوز :علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا ہری پور کا دورہ ۔ وفد کی مقامی مومنین اور امام بارگاہوں کے متولیوں سمیت ڈی پی او ہری پور سے بھی ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی قیادت میں ایک وفد نے ہری پور کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا مرتضیٰ جعفری اور نوازش علی شامل تھے۔ وفد نے خان پور ڈیم پر ضلعی آرگنائزر ہری پور سید اسرار علی شاہ کاظمی، ملک راشد حسین اور دیگر تنظیمی احباب سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :ہم نےجلوس کا رخ ریڈ زونز کی طرف موڑ دیا تو تمہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، علامہ ناظر تقوی

شیعہ علماء کونسل خیبر پختوانخواہ کی صوبائی قیادت سے پنڈ گاکھڑہ، سلطان پور، گڑھی سیداں، توفکیاں، ہلی کوہالہ، ترناوہ، بخشاہی، کوٹہرہ، خانپور، کوہاس، وجیاں، جولیاں اور ہری پور سٹی سے آئے ہوئے مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں اور دیگر مومنین نے ملاقات کی۔ بعد ازاں صوبائی وفد نےڈی پی او ہری پور سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close