اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا

شیعت نیوز: حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

یہ بھی پڑھیں : جی بی کی عوام لیٹروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گی، علامہ راجہ ناصر

انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 143 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکار ہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close