پاکستان

علامہ سید جواد نقوی سے تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ملاقات

شیعت نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے لاہور میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

تحریک مہناج القرآن کے وفد نے علامہ سید جواد نقوی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ان کا تالیف کردہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی ؒکا انقلاب اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنے کے لئے تھا، علامہ جواد نقوی

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان میں ایک مثالی ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، جو بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی اور وحدت کے فروغ کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن بھی یہی ہے کہ اُمت کو ایک لڑی میں پرویا جائے اور فرقہ واریت و دہشت گردی سمیت انتہاپسندانہ اور تکفیری سوچ کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں جدید علوم کا اضافہ موجودہ دور کی بنیادی ضرورت ہے۔

علامہ سید جواد نقوی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاثرات پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُمت کو منظم سازش کے تحت تقسیم کیا گیا جس کا نقصان اسلام کو ہوا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور باہمی وحدت و بھائی چارے سے دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنائیں۔

تحریک منہاج القرآن کے وفد نے علامہ سید جواد نقوی کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close