پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے

شیعت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزاد جموں کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئےدعائے صحت کی۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی پیغام مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے ،مشیعت الہیٰ کے آگے ساری انسانیت سرتسلیم خم ہے ، خدا وند متعال تمام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں :حالیہ زلزلے سے منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، چیئرمین این ڈی ایم اے

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ 2005 کے بعد یہ انتہائی تباہ کن اور خطرناک قدرتی آفت ہے ، جس نشانہ ایک بار پھر وادی کشمیر بنی ہے ، خدا اہلیان کشمیر کی مدد ونصرت فرمائے اور ان کی مشکلات دور فرمائے، انہوںنے حکومت پاکستان اور آزادکشمیر حکومت سے فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولیات کا مطالبہ کیاہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close