اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس کی اہم ملاقات

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کےہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری،پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مکتب اہل بیت اطہار ع ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا: علامہ راجہ ناصر

ملاقات میں محرم الحرام امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قومی مفاد اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ملکی استحکام اور اتحاد و وحدت کہ لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت کہ کردار کو سراہا ۔ ملکی سلامتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان، چین ایران،ترکی اورروس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت امن وامان اور استحکام کی ضرورت ہے،دشمن پاکستان پر گھات لگائے بیٹھا ہے،اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

ملکی امن و اتحاد اور یکجہتی کیلئے وزیراعظم نے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی اتحاد یکجہتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس کی سفارشات پر عمل کریں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close