کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

حضرت علی ؑ کی سیرت پر عمل کرکے عالم اسلام کے مسائل حل کرسکتے ہیں

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے تطہیر نفس کیلئے تقویٰ، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک، عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی سیرت اقدس ہی ایک راستہ ہے جس پر عمل کرکے ہم پورے عالم اسلام کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کردار حضرت علی علیہ السلام کی طرح اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کر کے نظام کی خرابیوں کو درست کر کے ظلم، ناانصافی، بے عدلی، دہشت گردی‘ انتہا پسندی اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک نیٹ ورک ختم کرنا ہوںگے،علامہ ساجد نقوی

حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے تطہیر نفس کیلئے تقویٰ، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک، عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کیلئے عدل، انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ علیہ السلام کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کیلئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں جس سے ایک عام انسان سے لیکر دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواہشمند شخص کیلئے مکمل استفادے کا سامان موجود ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close