اہم ترین خبریںپاکستان

صفورا تا سہراب گوٹھ جانے والی سڑک کا نام “علامہ طالب جوہری روڈ” رکھ دیا گیا

شیعیت نیوز:(کراچی) میئر کراچی نے صفورا سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک کو علامہ طالب جوہری کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 6 اگست کو جاری ہونے والے نوٹیفکشن کے مطابق علامہ طالب جوہری کی گراں قدر دینی خدمات کی خاطر میئر کراچی وسیم اختر نے انکے نام سے ایک سڑک منسوب کردی ہے۔

صفورا چورنگی سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک کو علامہ طالب جوہری روڈ کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری کا جائے مدفن بھی اس سڑک پر واقع نیورضویہ سوسائٹی میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close