اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، عالمی وہابی دہشت گرد گروہ القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار

۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔گرفتار دہشتگرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

شیعیت نیوز: ضلع ملیر کراچی کے علاقے گڈاپ سے افغانستان سے تربیت یافتہ عالمی وہابی دہشت گرد گروہ القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔گرفتار دہشتگرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک عرب ملک کے سفیر کی پاکستان میں مسلسل غیرمعمولی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں،بنو امیہ کی تعظیم نہیں کرسکتے،علامہ شہنشاہ نقوی

پولیس نے دہشتگرد کے قبضے سے04 کلو بارودی مواد، 05 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 02 پسٹلز تحویل میں لےلی۔گرفتار دہشتگرد سعیداللہ عرف چھوٹی دنیا کراچی میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب ! یہ پاکستان کس راستے پر جارہاہے؟نواسہ رسولؐ کاقاتل عمرسعدبھی محترم بن گیا

گرفتار دہشتگرد سے اسکے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری اہم انکشافات متوقع۔گرفتار دہشتگرد کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار دہشتگرد سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close