عراق

ایران امریکہ کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کو تیار ہیں، عمار الحکیم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ عراق، ایران امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کرانے کیلئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر سید عمار حکیم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ناظم الامور جوی ھڈ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران و امریکہ کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے دیے جانے والے بیانات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات مناسب راہ حل کے حصول اور اسی طرح علاقائی ممالک کے عوام کو جنگوں اور اقتصادی محاصرے سے دور رکھنے کا آغاز ثابت ہو سکتے ہیں۔

عمار حکیم نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی خطے کے لئے باعث تشویش ہے جس سے ان ملکوں کا امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے.فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، عراق کی سیاسی صورتحال اور تازہ ترین علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close