دنیا

چین: امریکہ عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

چین کی وزارت دفاع نے امریکی فوج کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 ستمبر کو امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں چینی فوج کو امریکا کے قومی مفاد اور عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا تھا۔

اس رپورٹ پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا گیا اور اس کے دفاعی استعداد کے مقاصد کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پیپلز لبریشن آرمی اور سوا ارب سے زائد چینی عوام کے رشتوں کو کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل یو ژیان نے کہا کہ کئی گزرے برس اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ امریکہ ہی ہے جو علاقائی بے چینی اور عالمی سطح پر امن کو برباد کرنے والا ملک ہے۔ امریکہ کی جانب سے عراق، لیبیا، شام اور دیگر ممالک میں دو دہائیوں کے دوران کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 8 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق اور کروڑوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ کی 150 صفحات پر مبنی رپورٹ میں چین کی عسکری قوت اور اس کے مقاصد کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں چین کی عسکری قوت کو امریکی مفادات اور عالمی نظم عامہ اور امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close