اہم ترین خبریںایران

امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی فکر کریں۔ روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے داخلی امور کے بارے میں امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والے ہزاروں افراد کی فکر کریں۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے دعوی کیا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ شاید ایران نے کورونا وائرس پھیلنے کے بارے میں کچھ تفصیلات چھپائی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کی سب سے زیادہ ہلاکتیں

ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں کام دھندہ اور پروڈکشن بند کرنے کے لئے دشمن کا ہتھیار نہیں بننا چاہئے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں بارہ ہزار سے ایک لاکھ تک لوگ انفلونزا میں اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں اور ایران کے دشمنوں نےگذشتہ دو برسوں کے دوران پروپیگنڈوں کے ذریعے ایران میں پیداوار اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ کرنے کی کوششیں کی لیکن عوام کی ہوشیاری سے یہ سازشیں ناکام ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے داعش سے ایران کی نفرت کا اعتراف کر لیا۔ جواد ظریف

ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے کورونا کا مقابلہ کرنے کا انتظام کر لیا ہے کہا کہ کورونا بھی قوم اور حکومت کی یکجہتی اور تعاون سے ختم ہوجائے گا۔ ایران کے وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ایک سو انتالیس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانوش جہانپور نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close