کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
دنیا

اور پھر وہی ہوا جس کا انتظار تھا، امریکہ نے سعودی عرب سےخراج مانگ لیا

شیعت نیوز : امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے خلیج فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیاہے۔

فرانس پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں نے سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ واشنگٹن، خلیج فارس کی سیکورٹی پر آنے والے اخراجات تنہا برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے سعودی عرب اور عرب امارات سے کہا ہے کہ انہیں بھی اس خرچے میں اپنے حصے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خلیج فارس میں امریکہ کی پھیلائی ہوئی کشیدگی میں چین اور جاپان کو گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم مفت میں اس خطے کی شپنگ لائن کی حفاظت کر رہے ہیں حالانکہ چین کا اکیانوے فیصد اور جاپان کا باسٹھ فی صد تیل اس علاقے سے گزرتا ہے۔

امریکی صدر اس سے پہلے سعودی عرب کو دودھ دینے والی گائے قرار دے چکے ہیں۔

اپنی ایک انتخابی تقریر میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کا شاہی نظام امریکہ کی حمایت کے بغیر پندرہ دن بھی قائم نہیں رہ سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ” یہ ذلت، اپنی سلامتی کو اغیار کے سپرد کرنے کا انعام ہے”۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close