اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ دہشت گردی کے ساتھ وابستہ جبکہ اسرائیل اصلی مرکز ہے، شامی صدر بشار الاسد

شیعت نیوز : شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی سے وابستہ ہے اور شام کے خلاف اس ملک کی پابندیاں در اصل دہشت گردی کی حمایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے ملکی پارلیمنٹ کے تیسرے دور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صورتحال، ملک پر عائد امریکی پابندیوں اور خطے میں آنے والی تازہ ترین تبدیلیوں پر گفتگو کی ہے۔

شامی صدر بشار الاسد نے نئی پارلیمنٹ کے سامنے اپنی تقریر کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران، عالمی میڈیا کی بھیانک چالوں کے مقابلے میں شامی عوام نے غیر معمولی عقلمندی کا ثبوت دیا ہے، کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کا قیصر ایکٹ شامی عوام کے خلاف جاری امریکی جرائم سے ہٹ کر کچھ نہیں جبکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب بھی امریکہ اپنے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے، پابندیاں لگانا شروع کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگرداحسان اللہ احسان فرارہوا یا کروایا گیا؟؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

شامی صدر نے خطے کے اندر موجود دہشت گردی کے امریکی فورسز کے ساتھ خفیہ رابطے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش سمیت خطے کے اندر موجود تمام دہشت گردوں کا محتاج ہے جبکہ امریکی پابندیاں درحقیقت اس کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان ہے۔

بشار الاسد نے کہا کہ دہشت گردوں کو جب بھی ان کو سونپے گئے منصوبوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، امریکہ کی جانب سے ہونے والے معاندانہ اقدامات اور تناؤ میں ہمیشہ ہی تیزی آئی ہے۔

انہوں نے ملک پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی کا مرکز ہے اور اس کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان تمام اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کی حمایت ہے۔

شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ مثال کے طور پر دیرالزور میں ہونے والا اسرائیلی حملہ، اس صوبے کے اندر داعشی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں شامی علاقے پر ترکی کے قبضے اور دہشت گردوں کو حاصل ترکی کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کے حوالے سے ترکی کے اقدامات بھی ویسے ہی ہیں جیسے غاصب صیہونی حکومت کے ہیں حتی اس حوالے سے بعض اوقات تو ’’صیہونی دشمن‘‘ اور ’’اخوانی ترکی‘‘ کے درمیان فرق بھی نظر نہیں آتا۔

بشار الاسد نے دہشت گردوں کے خلاف اپنے دوٹوک موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی حکومت و فوج کی جانب سے ہونے والے آپریشن میں اندرونی یا بیرونی دہشت گرد یا صیہونی و امریکی دہشت گرد کے درمیان کوئی تمیز نہیں کی جاتی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close