عراق

امریکہ کی داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کرنے کی کوشش

شیعت نیوز: امریکہ نے بڑی تعداد میں داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

عراقی کی اسلامی استقامتی تحریک النجبا کے پولیٹیکل بیورو کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ شام سے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد عراق منتقل کرنا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مصروف ہے امریکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود اپنے با وردی دہشت گردوں کے ذریعے سرحدوں کو تبدیل کرنے کی سازش اور خطے کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی، اسرائیلی وسعودی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کاعراق میں حشدالشعبی پر حملہ 6مجاہدین شہید

عراقی کی اسلامی استقامتی تحریک النجبا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بدستور عراق کو مذہبی اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے اور علاقے میں اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے درپئے ہے۔

النجبا کی سیاسی کونسل کے بیان میں دہشت گردوں کی عراق منتقلی کے تازہ امریکی اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عراق سے ملنے والے شامی سرحدی علاقوں سے داعشی دہشت گردوں کی عراق منتقلی اور کرکوک شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے امریکہ کے ناپاک مقاصد کا بخوبی پتہ دیتے ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی غاصبوں کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ عراق کا اسلامی استقامتی محاذ ان کی تمام تر سازشوں اور منصوبوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سرزمین عراق کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے چھے جوان شہید ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صلاح الدین صوبے کے شہر سامرہ کے شمال میں مکیشفہ علاقے میں کیا گیا۔

عراق میں تکفیری گروہ داعش کی با ضابطہ شکست کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے عناصر دور دارز علاقوں میں روپوش ہوگئے اور وقفے وقفے سے عراقی عوام اور سیکورٹی اداروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close