ایران

امریکہ کی امداد پیشکش تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ صدر حسن روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مدد کی پیشکش کو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔

پیر کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کا یہ کہنا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ کی مسلط کردہ ظالمانہ، غیر قانونی اور دہشت گردانہ پابندیوں نے ایرانی عوام کے لیے لاتعداد مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی نائب وزیر خارجہ کا ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے تیل کی فروخت، بینکاری لین دین، دواؤں اور غذائی اشیا نیز خام مال کی ترسیل کے راستے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کر دینا چاہیے۔

صدر ایران نے امریکہ کو ایران اور مغربی ایشیا کے خطے میں دہشت گردی اور جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات نے امریکی حکمرانوں کے غلط اور دہشت گردانہ نظریات کی بنیادوں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام باہمی تعاون، ہم آہنگی اور اتحاد کے ذریعے سخت دور کو کامیابی کے ساتھ عبور کرلیں گے۔

دوسری طرف ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون جنرل ید اللہ جوانی نے کہا ہے کہ نئے سال کے نعرے کی روشنی میں پیداوار کو فروغ دیکر ملک کی اقتصادی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔

جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کے نعرے اور شعار کے ذریعہ ملک کے اقتصادی روڈ میپ کو معین کردیا ہے اور پیدوارمیں توسیع اور اس کے فروغ کے ذریعہ ملک کی اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انھوں نے گفتگو میں کہا ہے کہ رواں برس کا نعرہ بھی گذشتہ سال کے نعرے کے سلسلے کی کڑی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملکی اقتصاد اور معیشت کو قوی بنانے پر گہری نظر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں پیداوار کو فروغ دیں ۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں ملک کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے نعرے کا اچھا استقبال کیا گيا اور دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود پیداوار میں اچھی حرکت ایجاد ہوگئی ۔ بند فیکٹریاں کھل گئیں اور اب اس حرکت کو اگے بڑھانے اور پیداوار میں فروغ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close