مشرق وسطی

امریکہ کی ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر عرب امارات کی 5 کمپنیوں پر پابندی

شیعت نیوز: امریکی حکام کا کہناہے کہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ عرب امارات کی5 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر واشنگٹن کی یکطرفہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ عرب امارات کی 5 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ سینیٹر الھان عمر

امریکی حکام نے5 اماراتی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے کہ جنھوں نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کیا۔

امریکی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کے یہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کو خاطرمیں لائے بغیر ایران سے تجارتی مراسم رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے لئےعالمی برادری کو ٹرمپ کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے۔ سید حسن

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت نے ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں چین، ہانگ کانگ اور دبئی میں قائم کمپنیوں اور 2 افراد کو شامل کیا تھا۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے پیٹرو کیمیکلز اور پٹرولیم کی 4 کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی ہے جس میں سے 2 کمپنیوں کا تعلق ہانگ کانگ سے اور دیگر کا تعلق شنگھائی اور دبئی سے ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں نے ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات متحدہ عرب امارات اور چین برآمد کرنے میں ایران کی قومی آئل کمپنی کی مدد کی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close