ایران

امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف ایک قسم کی جنگ ہے۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام پر دباؤ ڈال دیا ہے اور اسی لئے یہ پابندیاں ایک قسم کی جنگ شمار ہوتی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی(TRT)کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اور حقیقت میں واشنگٹن کا تہران پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں معاشی دہشت گردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم پاکستان کا ایران سعودیہ مصالحتی مشن، عمران خان کل تہران پہنچیں گے

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو جنگی جرائم کا کوئی علم نہیں، تو بہتر ہے اپنے لیے ایک اچھا وکیل مقرر کرے۔

جواد ظریف نے کہا کہ معاشی دہشت گردی کا مطلب سیاسی اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ہے اور امریکہ اب ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close