اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ کو مسلم عسکریت پسندوں سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے۔ پینٹاگون

شیعت نیوز : امریکی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو مسلم عسکریت پسندوں سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا کہ چین اور روس امریکہ کے عالمی مفادات کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال امریکہ کی پیشانی پر بدنما داغ

علاوہ ازیں ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابل سے فوجیوں کی واپسی طالبان سے معاہدے سے منسلک نہیں۔

جاری کردہ پینٹاگون رپورٹ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ طویل مدتی تناظر میں چین ہی امریکہ کے لیے واحد خطرہ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس روس آج کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بین الااقوامی سطح پر زبردست طاقت کے مقابلے کا مکان ہے۔

واضح رہے کہ جنرل مارک ملی 30 ستمبر کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے 20 ویں چیئرمین بننے کے بعد سے شام، ترکی، شمالی کوریا، روس، چین، ایران اور سعودی عرب کے معاملات میں فعال ہیں۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ روس اور چین، معاشی، سیاسی، سفارتی اور عسکری لحاظ سے اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور یہ سب ہائبرڈ تنازع کے پیش نظر ہو رہا ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور روس اپنے علاقائی اور عالمی وقار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ کے دونوں حریف عالمی آرڈر میں ردوبدل پر مجبور کرنے کے لیے حکومت کے اس سارے جبر کو استعمال کریں گے۔

جنرل مارک ملی نے رپورٹ میں حوالہ بھی شامل کیا کہ ’’یہ ایک خطرناک دنیا ہے اور دوستوں کے ساتھ یہ بہتر ہے اور واشنگٹن سے اپیل ہے کہ وہ چین اور روس کو امریکہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں اور ہمیں طاقت کے ذریعے امن قائم رکھنا چاہیے‘‘۔

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کی ترجیحات کی فہرست میں بتایا گیا کہ چین اور روس کے بعد شمالی کوریا اور ایران امریکی مفادات کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close