دنیا

امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ الہان عمر

شیعت نیوز: امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا مشرق وسطی کیلئے امن فارمولہ دراصل امن دشمن فارمولہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

الہان عمر کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ امریکی بچے بھوکے رہیں اور ان کے پاس دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے بھی پیسے نہ ہوں۔

الہان عمر نے کہا کہ امریکہ ایک مالدار ملک ہے جو ناخالص آمدنی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے اس کے باوجود امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگی جرائم میں مقدمات کا سامنا

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے گذشتہ سال ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ میں 9۔12 فیصد عورتیں اور 6 ۔ 10 فیصد مرد فقر کا شکار ہیں جن کی مجموعی تعداد 38 ملین بنتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close