دنیا

امریکہ میں کورونا سونامی سے ایک دن میں 2 ہزار افراد ہلاک، لاشیں سڑکوں پر

شیعت نیوز : امریکہ میں کورونا سونامی کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے امریکہ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث سڑکوں پر پڑی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جان ہیپکینزیونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 2000 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سونامی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12722 تک پہنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : نیمہ شعبان میں ظہور امام زمان ؑ اور کورونا کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں،علامہ ناصرعباس

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کیٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صرف نیویارک میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری طرف لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا سونامی سے مرنے والوں کی لاشیں طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث سڑکوں پر پڑی ہیں۔

لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے تجازو کر گئی ہے تاہم طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث میتیں اُٹھانے اور تدفین کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور کے دارالحکومت گوایاکویل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دیگر لاطینی ممالک کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جس کے باعث شدید طبی اور انتظامی بحران سامنے آیا ہے۔

ایکوا ڈور کے دارالحکومت میں 1 ہزار 937 کورونا وائرس کے مصدقہ مریض ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے تاہم اسپتالوں میں بد انتظامی اور میتوں کی تدفین کا نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے لاشیں سڑکوں اور گھروں میں موجود ہیں جنہیں کوئی دفنانے والا نہیں۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے اہل خانہ کو ازخود تدفین کی اجازت نہیں تاہم محکمہ صحت کے حکام لاشیں اُٹھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں اور دو دو دن تک تدفین نہیں ہو پا رہی ہے۔

ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے حالات بے قابو ہونے پر لاشیں اٹھانے اور دفنانے کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دیدی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close