مشرق وسطی

امریکہ نے ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار کی بنا پر قتل کیا۔ بشار اسد

شیعت نیوز : شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایجنٹ اور داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روسی ذرائع ابلاغ اسپوٹنک اور روس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو اہم اسرار رکھنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ

بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے پاس بھی اہم اسرار تھے جن کی وجہ سے امریکہ نے اسے بھی راستے سے ہٹا دیا اور ابوبکر بغدادی کو بھی اہم اسرار کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کا اب امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں تھا اس لئے اس نے ان دونوں تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کو ختم کردیا جبکہ القاعدہ اور داعش کی تشکیل میں امریکہ ، ترکی اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے اہم کردا ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پوری طاقت اور قانونی طریقوں سے ان جارحیتوں کا جواب دے گا۔ بشار اسد

بشار اسد نے کہا کہ امریکہ کے حقیقی مالک امریکہ کی تیل کی کمپنیاں، اسلحہ ساز کمپنیاں اور بینک ہیں جن کا دنیا میں جاری خونریزی کے پیچھے بہت بڑا ہاتھ ہے۔

اسد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ملک کے صدر کی حیثیت سے کام نہیں کررہے بلکہ وہ ایک تجارتی کمپنی کے ڈائریکٹر کی طرف عمل کررہے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں

Close
Back to top button
Close