مشرق وسطی

امریکہ نے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی

شیعت نیوز: امریکہ نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کویت کے میزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: سید الشہداء بریگیڈ کی بڑی دھمکی، ایک بھی امریکی فوجی بچنا نہیں چاہئے

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کسی بھی دشمن سے مرعوب ہونے والا ملک نہیں ہے ۔ جنرل حسین سلامی

محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکہ کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کےذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری، عالمی برادری خاموش

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ فرضی اور مصنوعی خطرات پیش کرکے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو خوب ہتھیار فروخت کرسکتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close