ایران

امریکہ نے انقلاب اسلامی ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،ٹرمپ ایران سے ڈیل کیلیے تیار

ایران ایک عظیم ملک ہے، اس کی قیادت کی تبدیلی میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں

شیعت نیوز : شیطان بزرگ امریکہ نے انقلاب اسلامی ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیےہیں اور ٹرمپ نے ایران سے ڈیل کرنے کی آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایک عظیم ملک ہے، اس کی قیادت کی تبدیلی میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، تہران کیساتھ جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے۔ ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے پاس جوہری ہتھیار ہونا قابل تشویش ہے۔ نہیں چاہتا کہ حالات کوئی خوفناک شکل اختیار کریں، اسی لیے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی اچھے لوگ ہیں، ہم ایران میں حکومت تبدیل نہیں کرنا چاہتے، اوباما انتظامیہ کا ایران سے معاہدہ تباہ کن تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ایران کو تباہ کن جنگ کی دھمکیاں دی تھیں جس کے جواب میں ایران نے بھرپور رد عمل دیا اور امریکہ سے کہا کہ اگر وہ جنگ شروع کرے گا تو اس کا انجام ہر صورت امریکہ کی تباہی پر ہوگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close