عراق

امریکی افواج کے انخلاء سے ملکی امن و امان و استحکام میں مضبوطی آئیگی۔ حسن شاکر الکعبی

شیعت نیوز: عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں ’’البدر‘‘ اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے میڈیا سے کی گئی اپنی گفتگو میں عراق سے تمام امریکی افواج کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔

حسن شاکر الکعبی نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے تمام امریکی افواج کےانخلاء سے ملکی امن و امان و سالمیت میں استحکام کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی افواج کاانخلاء عراقی عوام کی نظر میں داعش سمیت متعدد دہشت گرد گروہوں کے بارے میں ایک واضح تصویر کو تشکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: صوبہ دیالہ میں داعش کا حملہ ناکام، حشد الشعبی کا ایک جوان شہید

نہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ عراقی امن و امان و استحکام کو برباد کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی افواج کی موجودگی میں ان دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور البدر پارلیمانی اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے کہا کہ عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور ان کی جانب سے ملکی خودمختاری و حق حاکمیت کی خلاف ورزی کبھی بھی ملکی امن و امان و استحکام میں اضافے کا سبب نہیں بن سکتی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ملک میں موجود بعض غیر ملکی فورسز دہشت گرد گروہوں کی مدد میں ملوث ہیں جبکہ دہشت گرد گروہوں کو ان کی مالی، لاجسٹک و اسلحے پر مبنی مدد کے بارے میں متعدد ویڈیو و دوسرے ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عراق سے امریکی افواج کےانخلاء کے بارے میں عراقی دارالحکومت میں بغداد و واشنگٹن کے درمیان حال ہی میں ایک مذاکراتی دور بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں دونوں فریقوں کی جانب سے منتشر ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مستقل بنیادوں پر عراق کے اندر موجود نہیں رہنا چاہتا اور نہ ہی کوئی نیا فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close