اہم ترین خبریںایران

امریکی بائیولوجیکل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا مسلح افواج کو بھرپور انداز سے مقابلے کا حکم

شیعت نیوز: حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کورونا وائرس ( بائیولوجیکل حملے) کی روک تھام اورعوام کو خدمات بہم پہنچانے کے سلسلے میں مسلح افواج کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنےکے سلسلے میں صحت کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ممکنہ قرائن و شواہد کے پیش نظر حیاتیاتی اور بائیولوجیکل حملے کی صورت میں یہ اقدام بائیولوجیکل دفاعی مشق کے لحاظ سے بھی قومی اقتدار اور قدرت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسمہ تعالی

میجر جنرل باقری

مسلح افواج کی کورونا وائرس کی روک تھام اوراس سلسلے میں اب تک عوام کی خدمات قابل قدر اور لائق تحسین ہیں ۔ ان خدمات کو منظم طور پر مزید جاری رکھنے اور فروغ دینے کے لئے صحت کے ایک ہیڈکواٹر کا قیام ضروری ہے تاکہ موبائل اور صحرائی اسپتالوں جیسے صحت کے مراکز کے قیام کے ساتھ اس بیماری کومزید پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دیئے جاسکیں۔

مسلح افواج کے مختلف شعبوں اور محکموں کے فرائض اور مشنوں کی تقسیم اس ہیڈکوارٹر کے وظائف میں شامل ہے۔ مسلح افواج کے اس ہیڈکوارٹر کو حکومت اور وزارت صحت کے ساتھ بھی مکمل طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

یہ اقدام ممکنہ قرائن کی روشنی ميں حیاتیاتی اور بائیولوجیکل حملہ ہونے کی صورت میں حیاتیاتی اور بائیولوجیکل دفاعی مشق کے لحاظ سے بھی قومی اقتدار اور قدرت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ تعالی کی ہدایت اور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی خصوصی پشت پناہی کی بنا پر ایرانی عوام کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی ہمیشہ توقع اور امید کی جاتی ہے۔

سید علی خامنہ ای

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close